Usheri Dara dir upper

 عشیرِئی  ویلی 

دیر کمراٹ اور چترال جاتے ہوئے داروڑہ سے ٣ کلومیٹر آگے سیدھے ہاتھ  اوپر کی جانب جنت کا راستہ ہے  جہاں جوں جولائی کے مہینے میں بھی رات کو  درجہ حرارت 15 ڈگری سے کم ہوتا ہے۔

دریائے عشیرئی کے اطراف پہاڑوں پر پھیلی اس سر سبز و شاداب وادی میں آڑو،اخروٹ،آلو بخارا،ناشپاتی،سیب اور خوبانی کے درخت  ہر جگہ ملتے ہیں جبکہ یہاں کی اسٹرابیری پورے پاکستان میں پسند کی جاتی ہے۔۔۔۔


اگر اسکے سیاحتی مقامات کو دیکھا جائے تو  وادی میں آتے ہیں پہاڑوں پر پھیلے زینہ بزینہ بلند ہوتے سر سبز کھیت آنکھوں کو تراوت بخشتے ہیں،,اسکے علاوہ شومئی ٹاپ ، پیازاکے کس ،لامچڑ آبشار، سفرے بانڈہ اور سیدگئی بانڈہ سیدگئی قابل زکر ہیں،اسکے علاوہ بھی کئی ایسے مقامات ہیں جو مقامی حضرات کے علاوہ کسی نے نہیں دیکھے

موسم کہ  بات کی جائے تو  جون میں بھی کمبل کے بغیر گزارہ نہیں ہوتا اور ہر دوسرے دن بارش موسم کو مزید ٹھنڈا کر دیتی ہے اور چشموں کی بہتات کی وجہ سے پوری وادی میں کہیں بھی چلے جائیں پانی کے گرنے کی  آواز دل و دماغ کو فرحت بخشتی ہے،

ان کی مہمان نوازی کی تو مثال ہی نہیں ہے انکے پاس کوئی مہمان آئے تو انکی خوشی  قابل دید ہوتی ہے انکی فراخ دلی کا انداذہ  اس بات سے لگایا جا سکتا  ہے کہ راہ جاتے ہوئے کو مصافحہ بھی کیا تو فوراً کھانے کی دعوت مل جاتی ہے کہ آپ ہمارا مہمان ہے،ہر قسم کے خطرے سے آزاد ہر جگہ جا سکتے ہیں بلکہ کسی بھی قسم کی مشکل درپیش آنے کی صورت میں ہر گھر کا دروازہ آپکو کھلا ملے گا،اور مکمل تحفظ بھی ملے گا حری ں


۔ل


 

،

Comments

Popular posts from this blog

سیدگئ جھیل

BARKANDبارکــــند

عشـــــیری درہ